31 دسمبر، 2011، 3:34 PM

ہندوستان میں سمندری طوفان سے 40افراد ہلاک

ہندوستان میں سمندری طوفان سے 40افراد ہلاک

مہر نیوز-31 دسمبر 2011ء:خلیج بنگال میں 140کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیزی سے آنے والے تھین نامی سمندری طوفان میں 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی  نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خلیج بنگال میں 140کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیزی سے آنے والے تھین نامی سمندری طوفان میں 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سمندری طوفان نے ہندوستان کے جنوبی علاقوں میں تباہی مچائی ہے،تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جیا للیتا نے فوری امدادی کاموں کیلئے 150کروڑ روپے جاری کردیئے۔ضلعی ایڈ منسٹریٹر وی امیت والی کے مطابق تامل ناڈو کے ضلع کڈلور میں22سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔50ہزار سے زائد جھو نپڑے نما گھروں کا نقصان ہوا۔مالی نقصان کا اندازہ لگا نا ابھی باقی ہے۔ متاثرہ علاقے میں بجلی اور مواصلاتی رابطے بحال کرنے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ طوفانی لہروں نے ایک مال بردار بحری جہاز کو چنئی کے ساحل پر دھکیل دیا ہے اور ستر کشتیوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

News ID 1497571

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha